۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں گناہ کو چھوٹا سمجھنے کے عواقب کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

اِتَّقُوا اَلْمُحَقَّرَاتِ مِنَ اَلذُّنُوبِ فَإِنَّهَا لاَ تُغْفَرُ قُلْتُ وَ مَا اَلْمُحَقَّرَاتُ قَالَ اَلرَّجُلُ يُذْنِبُ اَلذَّنْبَ فَيَقُولُ طُوبَى لِي لَوْ لَمْ يَكُنْ لِي غَيْرُ ذَلِكَ .

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

چھوٹے اور صغیرہ گناہوں سے بچو کیونکہ وہ معاف نہیں کئے جاتے۔ پوچھا گیا، وہ کون سے صغیرہ گناہ ہیں جو معاف نہیں کئے جاتے؟ تو امام علیہ السلام نے فرمایا: ایسا گناہ جس کو انجام دینے والا یہ خیال کرے کہ یہ تو چھوٹا گناہ ہے اور اسے اہمیت نہ دے اور یہ خیال کرے کہ اگر میرا گناہ صرف یہی ہے تو پھر تو میں گویا خوشبخت ہوں۔

الکافي، ج۲، ص۲۸۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .